سندھ:مڈل اسکولز میں تدریسی عمل کل سےشروع ہوگا



سندھ حکومت نے اکیس جون سےتمام اسکول کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔

وزیر تعلیم  سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کلاسز بھی اکیس جون سے شروع ہوں گی۔ اسکولز کے تمام عملے کا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا۔ اسکولز کے تمام عملے کا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شدیدگرمی کے باعث پرائمری اورمڈل اسکولزبندرکھنےکافیصلہ

سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے لیے جائیں گے۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کورونا ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں ٹاسک فورس  میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ  ہفتے میں دو دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق اب اتوار کے روز کاروبار بند ہوگا۔ سندھ میں کورونا کےمریضوں کی تشخیص کی شرح 4.5 فیصد پر آگئی ہے۔ اسپتالوں پر اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں