چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی سینٹ میں بل منظور


دو سپر پاورز کی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ، معیشت کے بعد اب ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی سینٹ نے190 ارب ڈالرکے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

رائٹرز کے مطابق بل 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا، 190 ارب ڈالر کی مدد سے امریکا ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے، چین کا بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ

ٹیلی مواصلات کے آلات، امریکی پیداوار اور تحقیق میں اضافے کے لیے 54 بلین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ جس میں 2 بلین ڈالرز کی رقم خودکار سازوں کے لیے چپس کے لیے دی جائے گی، جس کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “ہم 21 ویں صدی کو جیتنے کے مقابلے میں ہیں اوراب واپس نہیں جا سکتے”۔

سینیٹر چک شمر نے چین کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب اگر کچھ نہیں کریں گے تو سپر پاور کی حیثیت کھو بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’چین، امریکا اچھے تعلقات سب کے مفاد میں ہیں‘

قانون دستخط کے لیے وائٹ ہاوس میں جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے ایوان نمائندگان کے پاس منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔

امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرورسوخ کم کرنے کی کوشش کرے گی۔


متعلقہ خبریں