آئندہ مالی سال کا بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا

National Assembly

 

صدر مملکت  عارف علوی  نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 جون کی سہ پہر پانچ بجے طلب کر لیا ہے،اسی اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 34 واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 12 واں اجلاس ہو گا۔ بجٹ پر بحث 14 جون کو شروع ہو گی۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، فواد چودھری

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا تھا مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی  ہے۔ امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع

انہوں نے کہا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کرونا کی شرح چارفیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں