اسحاق ڈار کی معاشی غلطیاں عمران خان کو بھگتنا پڑی ہیں، شوکت ترین

سیاسی قیادت کو نیب کے ناجائز ڈر کو ختم کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا، شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی معاشی غلطیاں عمران خان کو بھگتنا پڑی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سابقہ دور حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار جو کچھ کر گئے اسے موجودہ حکومت نے بھگتا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ سابقہ حکومت تباہی کے دہانے پر معیشت چھوڑکرگئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابقہ حکومت نے پاور منصوبوں میں پلاننگ نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کیپسٹی پیمنٹ دے دے کر تھک گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں کورونا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ روپےکی قدرمصنوعی طریقے سے روکنے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا۔

لوگوں کی دو مشکلات ہیں، ایک مہنگائی دوسری بیروزگاری: وزیراعظم

شوکت ترین نے کہا کہ ن لیگ کے دورحکومت میں 20 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ہر سال ٹیکس ریونیو میں 20 فیصد اضافہ کرنا ہمارا ہدف ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار کسی کو بھی ہراساں نہیں کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مزید ٹیکس لگانا ہرگز نہیں ہے۔

معیشت کس سمت جارہی ہے کچھ پتہ نہیں چل رہا، شوکت ترین

ہم نیوز کے مطابق انہون نے کہا کہ سابقہ دورمیں قرضے لےکرمعیشت بہتردکھائی گئی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آئندہ سال گروتھ ریٹ 5 فیصد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں