یکم جون سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز وزارت خزانہ کو موصول

petrol

وفاقی حکومت نے یکم جون سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے۔ یکم جون سے  پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو سکتا ہے.

ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے.

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

سمری میں لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی سفارشات سمری کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں