کورونا کی نئی اور انتہائی خطرناک قسم سامنے آ گئی

فائل فوٹو


ویت نام میں کورونا وائرس کی نئی اور انتہائی خطرناک قسم سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی قسم بھارتی اور برطانوی کورونا وائرس کے ویرینٹ کے ملنے سے وجود میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے قسم کے کورونا کے پھیلنے کا تناسب خطرناک حد تک زیادہ ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ویت نام میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد کاروباری مرکز ہوچی من سٹی میں 2 ہفتوں کی سماجی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کورونا کی مزید اقسام آنے کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ماہرین ویتنام کی حکومت کے ساتھ اس نئے وائرس کی تحقیق میں مصروف ہیں۔ جلد اس حوالے سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں