اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل آج (بروز پیر) قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔
فواد چودھری نے حکومت پاکستان کے لوگو میں تبدیلی کا مشورہ دیدیا
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔
الحمداللہ یہ ورکنگ صحافیوں کی ایک بڑی کامیابی ہے ڈھائ سال لگ گئے لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے @ShireenMazari1 کا بہت شکریہ جنہوں نے مسلسل اس بل کیلئے کوششیں کیں۔۔ https://t.co/P42DmZfSmG
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 16, 2021
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
ایسا نظام لا رہے ہیں کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملیں، شبلی فراز
انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔
صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مسلسل اس بل کے لیے کوششیں کیں۔