بٹ کوائن ماحولیات کیلئے کیوں نقصان دہ ہے؟ ایلن مسک نے بتا دیا

ایلون مسک کا ٹیسلا کمپنی کی گاڑیاں بِٹ کوائن میں فروخت کرنے کا اعلان

دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا و اسیپس ایکس کے بانی ایلن مسک نے معروف کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کو ماحولیات کے نقصان دہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلن مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بٹ کوائن کی مائننگ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے برھتے ہوئے فوسل فیولز کے حوالے سے خدشات ہیں، خاص طور پر کوئلہ جو کہ کسی بھی ایندھن کے مقابلے میں بد ترین ایمیشنز چھوڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹوکرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے مگر یہ ماحول کی قیمت پر نہیں چل سکتا۔


ایلن مسک نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی کمپنی اپنے بٹ کوائن بیچے گی نہیں بلکہ انھیں اس وقت استعمال کرے گی جن بٹ کوائن زیادہ ماحول دوست طریقوں سے بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین بٹ کوائن سے ٹیسلا کی کوئی کار نہیں خرید سکتے۔

دوسری جانب ایلن مسک کی ٹوئٹ کے بعد کیپ مارکیٹ میں بٹ کوائن سمیت تقریبا تمام ڈیجیٹل کرنسی کے حصص میں بڑی کمی آئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق  گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بٹ کوائن کی قیمت 10 فیصد سے زیادہ گر گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں