وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا مذاہب کے درمیان منافرت اورعدم استحکام کا باعث ہے۔
انہوں نے یہ بات او آئی سی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہی جس میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے گزشتہ سال اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو لکھے گئے خطوط پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاکستان اسلاموفوبیا کیخلاف او آئی سی کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
عمران خان نے کہا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدس ہستیوں کے خلاف اقدامات کو آزادی اظہار رائے کہنا مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔