صبور علی نے علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا

صبور علی نے علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا

فوٹو: فائل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے اداکار علی انصاری کو جیون ساتھی چن لیا ہے۔ 

شوبز انڈسٹری سے وابستہ اس جوڑی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں سے شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ  گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’بات پکی‘۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہم سوشل میڈیا ایوارڈز: مقبول ترین جوڑی کا ایوارڈ احد رضا میر اور سجل علی کے نام

صبور نے لکھا کہ ’ہماری فیملی کی نیک تمناؤں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں۔ الحمدللہ۔‘

اداکار علی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بات پکی‘ اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں