پشاور بی آر ٹی سروس ہفتہ اور اتوار کو معطل رکھنے کا فیصلہ

BRT

ریفرنس تیار بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف


کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس ہفتہ اور  اتوار کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان بس ریپڈ ٹرانس پشاور کے مطابق  کورونا وائرس سے ممکنہ بچاو اور پھیلاو کے پیش نظر سروس ہفتے میں دو دن معطل رہے گی۔ سروس پیر کے روز سے پانچ دن کے لیے فعال کردی جائے گی۔

ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مطابق شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں۔ شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

مزید پڑھیں: تیز ہوا کے باعث بی آر ٹی اسٹیشن کی چھت اکھڑ گئی

خیال رہے کہ حکومت نے پہلے ہی عید کی چھٹیوں پر کراچی، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 8سے 16 مئی تک بند رہے گی۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے ہیں

عیدکی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات،پبلک پارکس، ہوٹلز، شاپنگ مالز بند رہیںگے۔ صرف گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانے والےراستے بند رہیں گے۔ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

 


متعلقہ خبریں