بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3498 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے اور ایک کروڑ 79 لاکھ متاثرین کے ساتھ یہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
بھارت میں مسلسل کئی روز سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں اور متعدد علاقوں میں آکسیجن اور وینٹیلیٹرکی کم ہو گئی ہے۔
پنجاب: کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اب تک دنیا میں 15 کروڑ 11 لاکھ 500 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 31 لاکھ 79 ہزار 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 89 ہزار 207 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ 68 متاثر ہیں۔