نئے پاکستانی سفیر بلال اکبر نے سفارتی اسناد سعودی حکام کے سپرد کردیں


سعودی عرب میں تعینات ہونے والے پاکستان کے نئے سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سفارتی اسناد سعودی حکام کےسپردکر دیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول مشاری بن علی نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کے سفیر سے جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات

واضع رہے کہ ریاض میں سفیر کا عہدہ اکثر ریٹائرڈ عسکری افسران کے پاس رہا ہے جو اس کی عکاسی کرتا ہے کہ دفاعی تعلقات مضبوط دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہیں، اگرچہ کچھ وقت کے لیے یہ عہدہ فارن سروس سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کے پاس بھی رہا ہے۔

یاد رہے کہ جنرل (ر) اکبر گزشتہ برس دسمبر میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور کی آخری تعیناتی پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے چیئرمین کی حیثیت سے تھی۔

جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا فوج میں ایک روشن کیریئر رہا ہے جہاں انہوں نے تھری اسٹار جنرل کے طور پر چیف آف جنرل اسٹاف اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی 10 کور کے کمانڈر کے فرائض انجام دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں