روس نے اپنا خلائی اسٹیشن بنانے پر غور شروع کردیا

روس نے اپنا خلائی اسٹیشن بنانے پر غور شروع کردیا

ماسکو: روس نے اپنا خلائی اسٹیشن بنانے پرغور شروع کردیا ہے۔ یہ بات سائنس و ٹیکنالوجی کے عالمی جریدے نے بتائی ہے۔

انسانوں کو چاند پر بھیجنے کیلئے ناسا اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی استعمال کرے گا

عالمی جریدے کے مطابق روس کی قومی خلائی کارپوریشن (روسکوسموس) کا کہنا ہے کہ روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر انحصار ختم کرتے ہوئے اپنا خلائی اسٹیشن بنانے پر غور کررہا ہے۔

ادرے کے مطابق روس 2024 کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنا کام جاری رکھنے کے بارے میں فیصلہ اپنی تکنیکی صورت حال اور قومی خلائی اسٹیشن بنانے کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد کرے گا۔

روسی قومی خلائی ایجنسی کے بیان کے مطابق ہم نے اپنے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن شراکت داروں کے ساتھ اسٹیشن پر مل کر کام کرنے کی میعاد 2024 تک اتفاق کیا ہے۔

روسکوسموس کا کہنا ہے کہ اس مدت کے بعد موجودہ عالمی خلائی اسٹیشن کے ماڈیولز کی تکنیکی حالت جس کی میعاد تقریباً ختم ہوچکی ہے لہٰذا موجودہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ ایک نئی نسل کے قومی خلائی سروس اسٹیشن کی انسٹالیشن کے بعد کیا جائے گا۔

چین اور روس کا چاند پر خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان

جریدے کے مطابق روسکو سموس نے واضح کیا ہے کہ جیسے ہی ان امور کے بارے میں فیصلہ کرلیا جائے گا شراکت داروں کے ساتھ بات چیت 2024 کے بعد تعاون کی شرائط پر شروع ہوگی۔

روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوف کی انتظامیہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ موجودہ خلائی اسٹیشن کی معیاد کا وقت مقررہ ختم ہو چکا ہے اوراس کی زندگی بہت کم رہ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثات کی صورت میں کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے اسٹیشن کا تکنیکی معائنہ کرنا ضروری ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جانا چاہیے۔

روسیا 1 ٹی وی اسٹیشن پر صدر پیوٹن کا پروگرام ہے کہ روس 2025 میں آئی ایس ایس چھوڑ سکتا ہے۔

خلائی مخلوق بس 100 سال کی مار

بوریسوف نے روسیا 1 ٹی وی اسٹیشن پر پروگرام ماسکو ۔ کریملن کا پیوٹن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس 2025 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن چھوڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں