وارنر اور ولیمسن کا روزہ کیسا رہا؟


آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کے ہمراہ روزہ رکھا۔

راشد خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر افطار کے وقت کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ وارنر، ولیمسن، محمد نبی اور دیگر کھلاڑی بیٹھے ہیں۔

ایسے میں راشد خان وارنر اور ولیمسن سے پوچھتے ہیں کہ آپ دونوں کو روزہ کیسا رہا؟

جس پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ انہیں شدید پیاس اور محسوس ہو رہی ہے،میرا منہ خشک ہو رہا ہے  تاہم ان کا روزہ بہتر رہا۔

کین ولیمسن نے بتایا کہ ان کا روزہ بہترین رہا اور وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں