امریکہ: جوہری ڈیل نظر ڈالنے کے بھی قابل نہیں، ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ: جوہری ڈیل نظر ڈالنے کے بھی قابل نہیں، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری سمجھوتے کو برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی ڈیل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیل تو ایک نظر ڈالنے کے بھی قابل نہیں ہے۔

ایران امریکہ کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

آیت اللہ علی خامنہ ای نے رمضان المبارک کے آغاز پرایک نشری تقریر میں کہا کہ امریکی بالعموم توہین آمیز اور تکبرانہ انداز میں پیش کش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دیکھنے کے بھی قابل نہیں ہوتی ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ انہیں ایران کے مذاکرات کاروں پر اعتماد ہے۔ انہوں نے امریکہ کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقت اس کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو تخریبی نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مذاکرات ایسے نہیں ہونے چاہئیں کہ وہ طول پکڑیں اور ان میں فریقوں کوالجھا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایران امریکہ بگڑتے تعلقات

ایران کے سپریم لیڈر نے یہ بات اپنی نشری تقریر میں اس وقت کہی ہے کہ جب امریکہ نے ویانا میں ہونے والی غیررسمی بات چیت میں ایران کو نئی ڈیل کی پیش کش کی ہے۔

امریکہ ان مذاکرات میں براہ راست شریک نہیں ہے لیکن وہ بالواسطہ طور پرایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے۔

ایران کے ایٹمی پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ، تہران کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران نے آج سے یورینیم کو 60 فی صد تک مصفیٰ افزودہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس نے ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کو اس کے بارے میں مطلع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں