عظیم کرکٹر ظہیر عباس نے منڈا سیالکوٹیا گا دیا


لندن: سائرہ پیٹر اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ظہیر عباس نے آواز کا جادو جگا کر محفل میں رنگ جما دیا۔

عالمی شہرت یافتہ اور عظیم پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس نے پاکستان کی پہلی صوفی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کے ساتھ “منڈا سیالکوٹی “ گا کر سب کے دل جیت لیے۔

لندن میں ایسٹر ڈے کے موقع پر منعقدہ محفل میں پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ظہیر عباس نے نور جہاں کی پوتی سونیا کی فرمائش پر ملکہ ترنم کا گایا ہوا فلم “چن وے” کا سپر ہٹ گانا “او منڈیا سیالکوٹیا تیرے مکھڑے تے کالا کالا تل وے” گا کر محفل میں رنگ جما دیا۔

اس موقع پر کرکٹ کی دنیا میں رنز کی مشین کا خطاب رکھنے والے نامور کرکٹر ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ جب سے ہم نے سائرہ پیٹر جی کو سنا ہے ہم ان کی آواز کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے موسیقی کا جنون کی حد تک شوق ہے جبکہ جوانی میں مہدی حسن اور نور جہاں کے گانے بہت سنے۔ ایک محفل میں تو انہوں نے خاص طور پر میرے لیے یہ گیت گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 6 سال کے بیٹس مین سے دنیا حیران

ظہیر عباس نے کہا کہ میں نے پہلی بار سائرہ پیٹر جی کے ساتھ کوئی گانا گایا ہے تو دل خوش ہو گیا اور پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔

دوسری جانب سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ دنیا کے اتنے بڑے کرکٹر ظہیر عباس کے ساتھ ان کی پسند کا گیت گانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں