سابق کرکٹر توصیف احمد کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے

سابق کرکٹر توصیف احمد کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے ہیں۔ اب ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

ہم نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو اتوار کے دن لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ آف اسپنر توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئے تھے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج  توصیف احمد کے دل میں منگل کے دن دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

بھارت: سابق کرکٹ کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

پی سی بی کے مطابق توصیف احمد پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور بورڈ ان کے ساتھ مستقلاً رابطے میں ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک توصیف احمد سفر کے قابل نہیں ہوتے اس وقت تک انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں