این ایچ اے ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

این ایچ اے ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

گوجرانوالہ: نیشل ہائی وے (این ایچ اے) ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف سامنے آ گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے طارق جتوئی نے انکشاف کیا ہے کہ محکمے کو 6 سال میں اربوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے جبکہ محکمہ میں شامل کالی بھیڑیں اور اعلی افسران کرپشن کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مک مکاؤ اور کرپٹ عناصر سے مفاہمت پر مجبور کیا جا رہا ہے اور جب چارج سنبھالا تو کرپٹ عناصراپنا حصہ بنانے کے لیے بلیک میل کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مریم نواز کا انکشاف

طارق جتوئی نے مزید کہا کہ راوی سے گوجر خان زون میں 6 سال میں بڑی لوٹ مار کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر اعظم سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں