گھوٹکی: تحصیلدار آفس کے قریب دھماکہ، 3 بچے زخمی


گھوٹکی: سندھ کے علاقے گھوٹکی میں دھماکے سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق تحصیلدار آفس اوباڑہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی فوری طور پر نوعیت معلوم نہ ہو سکی تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر جگہ کا معائنہ کیا اور نمونے اکھٹے کیے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان، پاک فوج نے نیا پرومو جاری کر دیا

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار فوری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے۔

 


متعلقہ خبریں