سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو اور حفیظ شیخ کی ملاقات

سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو اور حفیظ شیخ کی ملاقات

فوٹو: فائل


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست کیلئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی  ملاقات ہوئی ہے۔ 

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل عبدالحفیظ شیخ اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کی بھی ایوان میں ملاقات ہوئی تھی۔

ایوان میں ملاقات کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگ لیا

حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان ایوان میں خوشگوار انداز میں گفتگو بھی ہوئی۔  یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں داخل ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔

قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔

وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8اقلیتی نشستوں پرامیدوارمدمقابل ہیں۔

اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورمسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں