سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا

سینیٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے طلب

کراچی: سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا وقت ختم ہو گیا ہے۔ کل تمام امیدواران کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق ریفرنس: چیف الیکشن کمشنر اور ارکان ذاتی حیثیت میں طلب

ہم نیوز کے مطابق سندھ سے مختلف جماعتوں کے 39 امیدواران نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے 12 امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حسن بخشی، حنید لاکھانی، سیف اللہ ابڑو اورثمر علی خان، فیصل واڈا، اشرف قریشی، محمود مولوی، علی جونیجو اور زنیرہ ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق خواتین کی نشستوں کے لیے فضا ذیشان، سرینہ عدنان اورارم بٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات: زیر حراست ارکانِ قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے 3 کیٹگریزپر14 امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ عمومی نشست پرصادق علی میمن، سلیم مانڈوی والا،شیری رحمان، دوست علی جیسر، جام مہتاب،ت اج حیدراور شہادت اعوان نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دس امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ عمومی نشست پر عامر خان، فیصل سبزواری، عبدالقادرخانزادہ، خواجہ سہیل منصوراور ڈاکٹر ظفرکمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے روَف صدیقی، خصرعسکرزیدی اورشہاب امام نے فارم جمع کرائے ہیں۔

جی ڈی اے کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ٹی ایل پی کے امیدوار نے بھی ٹیکنوکریٹ کی نشست پرکاغذات جمع کرائے ہیں۔ کل تمام امیدواروں کی فہرست آویزاں کردی جائے گی۔

سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز

الیکشن کمیشن آف پاکستان 17 اور18 فروری کو کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔


متعلقہ خبریں