دھوم 4 کی ولن دیپیکا؟

بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین

فوٹو: فائل


دھوم فلمز کا شمار بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔

2004 میں پہلی مرتبہ ’دھوم‘ ریلیز ہوئی جس میں جان ابراہام، ابھیشک بچن، ادے چوپڑا، ایشا دیول اور ریمی سین نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ فلم ایک کمرشل ہٹ ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکاروں کا کترینہ کیف کو کھلا چیلنج

2006 میں ’دھوم 2‘ ریلیز ہوئی جس کے مرکزی کرداروں میں ایشوریہ رائے اور رتیک روشن شامل تھے جب کہ جونیئر بچن، ادے چوپڑا، بپاشا باسو نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم نے 81 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور اس سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔

دھوم کا تیسرا سیکوئل ’دھوم 3‘ بھی کسی سے پیچھے نہ رہی، اس فلم میں اداکاری کے جوہر کترینہ کیف، عامر خان، ابھیشک بچن اور ادے چوپڑا نے دکھائے۔ دھوم 3 نے 280.25 کروڑ روپے کمائے اور سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔

خبریں ہیں کہ دھوم کے چوتھے سیکوئل ’دھوم 4‘ میں بالی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون پدماوتی بننے کے بعد جلد اسکرین پر طاقتور ولن کے طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کا سپر اسٹار لاہور کی ہیرا منڈی میں

بھارتی شوبز میگزین فلم فیئر کے مطابق یش راج پروڈکشن کمپنی اور دپیکا پڈوکون کے درمیان ’دھوم 4‘ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں تاہم تاحال پدماوتی ہیروئن کو ولن بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں