لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عطا تارڑ خود اچھل کر پولیس وین میں بیٹھے، ہم نے گرفتار نہیں کیا۔
ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ گرفتاری کے فوراً بعد رہا
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ن لیگی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا تارڑ کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سیاسی شہرت کے لیے سیاسی اداکارنے گرفتاری کا ڈرامہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ رنگ بازی اور شو بازی ن لیگ کا وطیرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کوعابد رضا کی گاڑی میں اسلحے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا نے افراتفری پھیلائی۔
کشمالہ طارق کیخلاف ریفرنس دائر ہوگا، فردوس عاشق کا دعویٰ
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عطا تارڑ شاید سینیٹ میں پہنچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنگ باز عطا تارڑ اپنی جماعت کو متاثر کرسکتے ہیں لیکن کسی اور کو نہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا کہ عطا تارڑ نے سیاسی گیدڑ کا کردار ادا کیا۔ انہوں ںے کہا کہ عطا تارڑ سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے جلد ان کا نام ای سی ایل میں ہو گا، عطا تارڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا تارڑ کو گرفتاری کے فوراً بعد رہا کردیا گیا ہے۔