ڈبلیو ایچ او کی بزرگ افراد کو بھی آکسفورڈ ویکسین دینے کی سفارش


عالمی ادارہ صحت نے 65 برس سے زائد عمر کے افراد کو  آکسفورڈ ویکسین  دینے کی سفارش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویکسین جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف بھی موزوں، شدید بیماری اور موت سے بچاتی ہے۔

اس سے قبل جرمنی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ویکسین 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں صرف 8 فیصد فائدہ مند ہے تاہم بعد میں اس کو غلط قرار دیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کسی بھی عمر کے افراد کو لگائی جا سکتی ہے اور یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے جبکہ ویکسین کا بنیادی مقصد لوگوں کو اسپتال میں پہنچنے اور اموات سے روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کسی جانور سے کورونا پھیلنے کے شواہد نہیں ملے،عالمی ادارہ صحت

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ فائرز اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ایک صرف ایک خوراک سے بیماری کا خطرہ 65 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ ویکسین بوڑھے افراد میں بھی اتنی ہی مؤثر ہے جتنی نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ برطانیہ اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو ویکسین دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی، فرانس، ڈنمارک، سوئیڈن سمیت کئی یورپین ممالک نے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین دینے سے انکار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں