سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد: پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ  کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں عابد اور یوسف خان کا تعلق سوات جبکہ عبدالستار مردان کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، وزیر اعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور گرینیڈ برآمد بھ کرلیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مارے جانے والے دہشتگرد 2019 میں سوات میں قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشتگرد ملک کے کئی اہم عمائدین کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں