پیٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ سمری میں پیٹرول 12روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیزل 10 روپے، مٹی کا تیل 7 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت کی دو ماہ میں چوتھی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تیاری

اوگرا نے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔ پیٹرول پر اس وقت 21روپے 56پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ ڈیزل پر اس وقت 23 روپے 9پیسے فی لیٹر لیوی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری بھی تیار کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں