اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام 4بجے عوام سےٹیلی فون پربذات خودبات کریں گے۔
پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ051-9210809 پر براہ راست بات کرسکیں گے۔ مذکورہ نمبر آج شام4 بجے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں ابتدائی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
یکم فروری بروز پیر شام ۴ بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے pic.twitter.com/YT05M4cmlc
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 31, 2021
پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ وزیراعظم عوام کی ٹیلی فون کال براہ راست سنیں گے۔ وزیر اعظم اس سے قبل عوام سے خطاب کیا کرتے تھے۔
عمران خان ملک کو دورپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے متعلق اپنے خطاب سے عوام کو آگاہ کرتے تھے۔
اس بار وزیراعظم نے عوام کی ٹیلی فون کالز ریسیو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ لوگوں کے مسائل سنیں گے اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔