ملتان : مبینہ طور پر تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر مالک نے ملازم کو آگ لگا دی

nishtar-hospital

ملتان : ملتان میں مبینہ طور پر تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر مالک نے گھریلو ملازم کو آگ لگا دی۔

ہم نیوز کے مطابق انسانیت سوز واقعہ کے بعد لڑکے کو فوری طور پر نشتر اسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے، جس پر وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

بھارت: پڑھائی میں دل نہ لگانے والے بچے کو باپ نے آگ لگا دی

اسلام آباد: ماں نے اپنے سوتیلے بیٹے کو گلہ گھونٹ کر قتل دیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں  اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے میں ماں نے اپنے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو گلہ گھونٹ کر قتل دیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوتیلی ماں نے اپنے 4 سالہ  بیٹے کا گلہ دبا کر قتل کیا بعد میں اس نے مقتول کی لاش کو آگ لگا دی۔

مقتول کے والد  نے سرزد وقوعہ کے بارے میں تھانہ سہالہ پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کر دی تھی۔

چوری پکڑے جانے پر ملازمہ نے 85 سالہ مالکن کا قتل کر دیا

ترجمان کے مطابق مقتول کے والد نے تین چار ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقتول کے والد اور اس کی بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بچے کی سوتیلی ماں نے بچے کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا بعد میں اگ لگا کر لاش بوری میں بند کرکے چھپا دی۔


متعلقہ خبریں