میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہورہا، کامران اکمل

فائل فوٹو


لاہور: قومی کرکٹر کامران اکمل نے ہے کہا سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے مجھ سے اچھا سلوک نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو معاملہ کی جانچ کرنی چاہیے۔ کرکٹ میرا جنون ہے اور میں کھیلتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ کامران اکمل پاکستان کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ وائٹ بال کرکٹ ٹورنا منٹ پاکستان کپ 8 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی کامران اکمل نے سینئر کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سینئرز کو ٹیم سے سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔ پی سی بی سینئر کھلاڑیوں کو کوئی اہم ذمہ داری دے کر ان سے فائدہ اٹھا سکتا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ ٹھیک کرنا پڑے گا۔ پی سی بی، کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سینئر کرکٹرز کے جانے سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔

قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ رویہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سینئرز کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔ پرفارم کرنےکے باوجود مجھے سنٹرل پنجاب کے کوچ نے ٹیم سے الگ کردیا۔


متعلقہ خبریں