اسلام آباد: چند گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں

اسلام آباد: چند گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران 5 افراد قتل

ہم نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر اقتدار کے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں مسلح ملزمان ایک تاجر کے گھر میں داخل ہو ئے اور تھوڑی ہی دیر میں آٹھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر تھانہ مارگلہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

اسلام آباد: رواں سال قتل، زیادتی اور دیگر جرائم کے 2500 سے زائد واقعات رپورٹ

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح سیکٹر ایف الیون فور میں مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔

ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس کو بروقت ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھر کا محاصرہ بھی کرلیا لیکن مسلح ملزمان پولیس محاصرے ہی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 5 اہلکار گرفتار

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تین ڈاکوؤں نے نقدی لوٹی اور اس کے بعد فرار ہوئے ہیں۔ تھانہ شالیمار پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں