ہم نے سیکریٹریٹ نہیں مانگا، ہمیں صوبہ چاہیے: یوسف رضا گیلانی

yousaf Raza Gilani

بہاولپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے سیکریٹریٹ نہیں مانگا، ہمیں صوبہ چاہیے۔

عمران خان نے 31 جنوری تک  استعفیٰ نہیں دیا تو لانگ مارچ ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کا حل نیا صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آچکے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں متفقہ امیدوار بھی ہوسکتا ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کا واحد اور بنیادی مقصد عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر شرکا سے کہا کہ ہمیں جنوبی پنجاب کے مسائل اور محرومیوں کو بھرپور ادراک ہے۔


متعلقہ خبریں