سندھ میں کورونا کے مزید 1100کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 520 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 1100 کیسز رپورٹ ہوئےَ ہیں صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 193 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 653 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 79 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 925 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر قائد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 102 ہو گئی ہے۔

نیا کورونا پاکستان پہنچ گیا،3مریضوں میں تصدیق

خیال رہے کہ کراچی میں ضلع غربی کے مزید علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا گیا۔

ضلع غربی دو سب ڈویژن کی 7 یوسیز کے علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب ڈویژن اورنگی کی یوسی 10 گبول کالونی، یوسی 11 داتا نگر، یوسی 12 مجاہدآباد، سب ڈویژن مومن آباد کی یوسی 2 ہریانہ کالونی ،یو سی 3 حنیف آباد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یو سی 5 مدینہ کالونی اور یو سی 8 بلال کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں کورونا کیسزڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن کا نفاذ 29 دسمبر 2020 سے 11 جنوری 2021 تک ہو گا۔ ان علاقوں میں بغیر ماسک کسی کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی۔

مزید برآں ان علاقوں میں کسی تقریب میں 3 سے زیادہ افراد کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا مثبت آنے کی صورت میں اس شخص کو قرنطینہ ہونا ہو گا۔


متعلقہ خبریں