کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا تعلق پشتون تحفظ موومنٹ سے ہے۔
اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پشتون تحفظ مومنٹ کا سرگرم کارکن ہے جس کے قبضے سے روسی ساختہ بم اسمارٹ فون اور زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم نے دوران تفتیش متعدد مشکوک وارداتوں کا اعتراف کیا۔
کراچی: بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار
پولیس ریکارڈ کےمطابق گرفتار ملزم عبدالرحمان پیشہ ور مجرم اور دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت دیگر جرائم میں جیل بھی جا چکا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم سے برآمد موبائل فون بھی فارنزک کے لئے بھیجا جائیگا۔