شاداب خان 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور

مکمل فٹ ہو چکا ہوں، شاداب خان

فائل فوٹو


شاداب خان بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاداب خان کی انجری کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے۔ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔

شاداب خان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ انجری کے حوالے سے بہت احتیاط کرنا چاہتے ہیں، شاداب خان کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے اور میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے

واضح رہے کہ شاداب خان کیویز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں