سندھ: کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد متاثر


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 260 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 962 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 164 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 781 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 86 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے ایک ہزار41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار234  ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 28 ڈاکٹر جاں بحق

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید36 اموات

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں  24 گھنٹوں کے دوران مزید 36افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8ہزار 832 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2ہزار 362نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4لاکھ 40ہزار787ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ84 ہزار719 مریض صحتیاب ہوچکے اور 47ہزار236 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں