کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

ڈاکٹرز نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مزید دو ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل کیپٹین ریٹائرڈ محمد صفدر کا پہلا کورونا ٹیسٹ نو نومبر کو کیا گیا جو مثبت آیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کی طبیعت بہتر ہے تاہم جب تک کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آتا انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب آزاد جموں و کشمیر میں 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

لاک ڈاؤن سے قبل پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مظفرآباد میں فلیگ مارچ کیا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں مزید59 اموات، 2ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

چند روز قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں