سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں زمینوں سے متعلق جاری کردہ نوٹی فکیشن حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے اختیارات ختم کرنے، جمہوری حقوق سے محروم رکھنے اور وسائل پر قبضہ کرنے کے سلسلے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔
مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب زمینوں کی کھلے عام فروخت کے لئے راہ ہموار کی گئی ہے۔
زمینوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن حکومت ہند کی طرف سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے اختیارات ختم کرنے،جمہوری حقوق سے محروم رکھنے اور وسائل پر قبضہ کرنے کے سلسلے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔دفعہ ۳۷۰ کو منسوخ کرنے اور وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب زمینوں کی کھلے عام فروخت کے لئے راہ ہموار کی گئی
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 27, 2020
محبوبہ مفتی نے یہ بات بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے جواب میں کہی ہے۔
بھاجپا ہندوستان کی عوام کو روٹی اور روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوئی اور اب اُن کی بھوک مٹانے کے لئے ایسے قوانین بنا کر ووٹروں کو لبھا رہی ہے ۔اس طرح کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کے خلاف جموں کشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 27, 2020
جاری نوٹی فکیشن کے تحت بھارت کے شہری اب مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں۔