بلوچستان میں پہلی مرتبہ رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد



کوئٹہ:  بلوچستان میں پہلی مرتبہ بدلتے موسم کو خوش آمدید کہنے کے لئے رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ میں فیشن شو کے ذریعے صوبے کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا جب کہ حاضرین نے ایسے ایونٹس کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے۔

تقریب میں شریک بلوچستان کے نوجوان ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے خوب جلوے بکھیرے۔ فیشن شو میں خواتین ماڈلز کے ساتھ بچیوں نے بھی ریمپ پر واک کی۔

پشاور میں سجا رنگا رنگ فیشن شو

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خوشبوؤں کے شہر پشاور میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔

رنگوں کے حسین امتزاج کے خوبصورت ملبوسات پشاور سے ہی تعلق رکھنے والی اور چھوٹی سطح پر کام کرنے والی خواتین ڈیزائنرز کی جانب سے پیش کیے گئے۔

دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے نازک اداؤں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیرتی حسین ماڈلز نے ریمپ پر سماں باندھ دیا۔

فیشن شو میں موسیقی کا بھی تڑکا لگایا گیا جس نے شام کو چار چاند لگا دیے۔


متعلقہ خبریں