چیف جسٹس سہولیات کا جائزہ لینےمینٹل اسپتال پہنچ گئے


لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سہولیات کا جائزہ لینے خود مینٹل اسپتال پہنچ گئے۔

انہوں نےاسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ  کیا،سہولیات کا جائزہ لیا اورداخل مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔

لاہور مینٹل اسپتال کی انتظامیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو اسپتال کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان آج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔

لاہور رجسٹری میں سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت ہوگی۔

عدالت عظمیٰ نے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے ایک ہفتے کے اندر سفارشات طلب کی تھیں۔

وزرا اور سرکاری افسران کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت  بھی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے وفاقی اور صوبائی محکموں سے لگژری گاڑیوں کے استعمال پر رپورٹ بھی طلب  کر رکھی ھے۔

عدالت عظمیٰ نے تمام صوبائی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سےبھی زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی رپورٹ طلب کر رکھی ھے۔

صوبائی ہائی کورٹس کے رجسٹرارز بھی آج سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔

آج غیر قانونی شادی ہالزسے متعلق از خود نوٹس، پنجاب کی 56 کمپنیز میں مبینہ کرپشن، سمبڑیال میں صحافی کے قتل کیسز کی بھی سماعت ہوگی۔

پاکستان ریلوے میں خسارے، صاف پانی کی عدم فراہمی اور میڈیکل کالجزمیں زائد فیسز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں