کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ فیچر کے ساتھ ہی نئی شرائط اور پالیسیاں بھی متعارف کرا دی ہیں۔
ڈیٹا ڈاؤن لوڈ فیچر کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر، ویڈیوز، اسٹوریز، پروفائل انفارمیشن، کمنٹس اور پیغامات سمیت تمام مواد کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
نئے فیچر کی مدد سے تمام ڈیٹا ایک ہی فائل میں محفوظ کیا جا سکے گا۔
انسٹاگرام حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر ویب سائٹ پر دستیاب ہے لیکن جلد ہی اسے اینڈرائڈ اورآئی اوایس پر بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔
ڈیٹا ڈاؤن لوڈ فیچراستعمال کرنے کے لیے ڈیسک ٹاپ براؤزر میں انسٹاگرام کی ویب سائٹ کھولیں۔
پروفائل کے Privacy & Security آپشن میں Data Download سیکشن کی Request Download کو کلک کریں۔
نئی شرائط اور پالیسیوں میں صارفین کی سیکیورٹی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔
نئے فیچر کے تحت اب اشتہارات پر کلک کرنے سے بھی صارفین کے دوستوں کو پوسٹ کی طرح نوٹیفیکیشن جائے گا۔
ایک نئی ڈیٹا پالیسی بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے علم ہو سکے گا کہ آپ کا ڈیٹا کیسے اور کہاں استعمال ہو رہا ہے۔
انسٹاگرام حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی اور شرائط انسٹاگرام پر ہراسانی روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔