سولہ سال کی رفاقت کے بعد لیونل میسی کا بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ


سولہ سال کی رفاقت کے بعد فٹ بال میگا اسٹار لیونل میسی نے بارسلونا سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کی ہے کہ لیونل میسی نے کلب سے فوری طور پر علیحدہ ہونے کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ ارجنٹائن فٹ بالر میسی انگلش کلب مانچسٹر سٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

کورونا، میسی سمیت بارسلونا کے تمام کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70 فیصد کمی

میسی نے سن 2004 میں  بارسلونا کو جوائن کیا تھا اور چھ بار بہترین فٹ بالر کا اعزاز ’ بیلن ڈی اور‘  حاصل کر چکے ہیں۔

وہ بارسیلونا کلب کی جانب سے  اسپینش فٹ بال لیگ ’ لا لیگا‘ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے فٹ بالر ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 440 ہے۔

اس کے علاوہ میسی لا لیگا کے ایک سیزن کے دوران  سب سے زیادہ 50 گولز کرنے والے بھی فٹ بالر ہیں۔


متعلقہ خبریں