پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، صدر مملکت


اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے پر پاک آرمی اور سیاستدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ افغان مہاجرین کوپناہ دینے پرآپ کومبارکباددیتا ہوں۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ  تیسری بارعظیم پارلیمان سے خطاب کرنے پرفخرہے۔ ایوان کودوسرے پارلیمانی سال کی تکمیل پرمبارکباد دیتاہوں۔ امیدہےمیری تقریرخاموشی سےسن لی جائےگی۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ  آپ نے انتہا پسندی کا مقابلہ جولائق تحسین ہے۔ جب یہ حکومت آئی تو قرضوں کا بوجھ تھا۔ حکومت نےجوفیصلےکیےاس کےمثبت اثرات مرتب ہورہےہیں۔ پاکستان میں اچھی خبروں کاپرچارنہیں ہوتا۔ قوموں کی زندگی میں مشکل دن آتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ،پاک بحریہ کےسربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

صدرمملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج کیا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف اور جماعت اسلامی کے اراکین نے ایوان سے واک آوَٹ کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے ویژن تھا کہ غریب کومرنےنہیں دیں گے۔ قوموں کی زندگی میں مشکل دن آتےہیں۔ کورونا وائرس آنے کے بعد مکمل لاک ڈاوَن کا کہا گیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جا رہا ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کل 60 ہزار نئے کیسزسامنے آئے، پاکستان میں صرف 600 کیسزرپورٹ ہوئے۔ بھارت میں مکمل لاک ڈاوَن کےباعث لوگوں کوبہت مشکل کاسامناکرناپڑا۔ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کےمثبت اثرات مرتب ہوئے۔ کورونا کا قوم نے بھر پورمقابلہ کیا۔ علما،ڈاکٹرزپیرامیڈیکل اسٹاف اورمیڈیاکابھی شکریہ اداکرتاہوں۔ این سی اوسی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

صدرمملکت نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ69لاکھ خاندانوں کی مددکی گئی۔  یکساں نصاب تعلیم سے ایک قوم بننےمیں مددملےگی۔

انہوں نے کہا کہ 57ممالک میں نمازاورتراویح نہیں ہوئی لیکن پاکستان میں ایس اوپیزکےساتھ جاری رہی۔ پاکستان کی9 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس کاشکارہے۔ صحت مند آبادی کے لیے وقفہ ضروری ہے۔ قرآن نے 24 ماہ تک بچےکوماں کادودھ پلانےکی ترغیب دی ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر6 سے بڑھ کر12ارب ڈالرہوگئے۔ محصولات میں ساڑھے تین فیصداضافہ ہواہے۔ حکومت نےایک سال میں 50ہزاراسکالرشپ دیے۔ ہمیں خصوصی افرادکونہیں بھولناچاہیے۔

صدرمملکت نے کہا کہ حکومت کوشش کرے کہ2023 تک اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے۔ سی پیک کوریڈور معاملے کے مطابق چل رہاہے۔ کامیاب جوان پروگرام اور صحت سہولت کارڈ کا اجرابہترین اقدام ہے۔ خیبرپختونخواحکومت کاتمام خاندانوں کوہیلتھ انشورنس دینےکااقدام بہترین اقدام ہے۔ کورونا کے باوجود زراعت میں 2اعشاریہ 3فیصد نمو ہوئی۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی مسلمانوں کےساتھ بھی غیرامتیازی سلوک ہورہاہے۔ عالمی برادری سےاپیل کرتےہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے۔ بھارت نے جنیوا کنونشن اوراقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےموقف واضح کردیا کہ اسرائیل کوکبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ ترکی اور ملائیشیا نے کشمیرکے معاملے پرساتھ دیا، جس پر شکریہ اداکرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہہتری کے حوالے سے ایم ایل ون منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ نوجوان محنت کریں اور آگے بڑھیں۔ پاکستان ترقی کےراستے پر گامزن ہے۔

صدرمملکت عارف علوی کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں