لاہور: پنجاب یونیورسٹی کو کل سے باقاعدہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔
حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے، وزیر تعلیم پنجاب
ہم نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی صرف شعبہ جات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق تمام شعبہ جات میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا لیکن یونیورسٹی میں فی الحال تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔
تعلیمی شعبے کیلیے بری خبر: جامعات فیسوں میں اضافہ کرینگی؟
ہم نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد طلبا کو یونیورسٹی میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی بند کیا گیا تھا۔
خیبرپختونخوا: سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی شعبے کھولنے کا اعلان
حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت اب مختلف شعبہ ہائے زندگی کو دوباہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔