اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دارالحکومت مہنگا ترین شہر قرار پایا۔ اسلام آباد میں مہنگائی کی شرح ابتدائی تین مہینوں میں تین اعشاریہ آٹھ فی صد رہی۔
مہنگے ترین شہروں میں دوسرا نمبر لاہور اور کوئٹہ کا رہا جہاں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ سات فی صد رہی۔
سال 2018 کے پہلے تین ماہ کے دوران کے پی کے میں مہنگائی کی شرح دیگر صوبائی دارلحکومتوں کی نسبت کم رہی۔
خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کی شرح دو اعشاریہ چھ فی صد ریکارڈ کی گئی۔
مہنگائی میں ایک اعشاریہ نو فی صد اضافے کے ساتھ کراچی ملک کاسستا ترین شہرقرار پایا۔
اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے پہلے مہینے میں ملک کے22 مہنگے ترین شہروں کی فہرست شائع کی تھی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پنجاب کے 12، بلوچستان کے چھ، خیبرپختونخوا کے تین شہر شامل تھے۔
گزشتہ فہرست کے مطابق ملک کے 22 شہروں میں مہنگائی کی شرح چار فیصد سے زیادہ تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق تربت پاکستان کا مہنگا ترین شہر جبکہ فیصل آباد مہنگائی میں دوسرے نمبر پرتھا۔