وزیراعظم کی سبسڈی کے موجودہ نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں دی جانے والی سبسڈی کے موجودہ نظام کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

معیشت سے متعلق تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈی کی رقم مکمل طور پرشفاف ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی سیل قائم کیاجائے۔ خصوصی سیل سبسڈی کا جائزہ لیکر مزید بہتری کیلئے اور اسکی افادیت بڑھانے کیلئے جامع سفارشات پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کےقیام کا مقصد معاشی ایشوز پرغورکرنا اور مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرناہے۔ حکومت کی جانب سےسبسڈی فراہم کرنےکامقصدغریب افرادکی معاونت اور ریلیف فراہم کرناہے۔

اجلاس میں وزیراعبظم عمران خان کو بجلی، گیس، این ایچ اے اوردیگرسرکاری اداروں سے متعلق بجٹ اور بجٹ سے باہردی جانے والی سبسڈیز پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:روٹی اور نان کی قیمت بڑھ گئی

وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کو کیش ٹرانسفر کے پروگرام کی افادیت اور شفافیت کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ غریب افراد کو دیگرسبسڈیز کی فراہمی کیلئے احساس کیش پروگرام کے ڈیٹا بیس سے بھی استفادہ کیا جائے۔

اس  سے قبل وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں کفایت شعاری پرسختی سےعمل کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں آٹےکی قیمت میں ہونے والے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ وہ آٹے کی قیمت میں کمی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔

ہم نیوز کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر صوبائی حکومت سے کہا تھا کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑے اور یا سبسڈی دے لیکن غریبوں کو آٹا سستا فراہم کرے۔


متعلقہ خبریں