مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے


مردان: خیبر پختونخوا کے علاقے مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مردان، شانگلہ اور اس کے گردو نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4٫6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جس کی گہرائی 150 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

گزشتہ سال کے اختتام پر بھی خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز بھی کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا ۔

زلزلے کی صورت میں خود کو کیسے بچائیں؟

شدید زلزلے کی صورت میں کمرے سے باہر بھاگنے کی کوشش کرنا خطرناک ہے کیوں کہ اس سے گرنے اور چوٹ لگنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

ایسی صورت میں دروازے کے نیچے، کھڑکی کے قریب اور سیڑھیوں پر یا ان کے نیچے کھڑا ہونا بھی خطرناک ہے۔

زلزلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر زمین پر بیٹھ جائیں، اگر قریب ہی کوئی مضبوط میز، بیڈ یا ایسا فرنیچر ہے جس کے نیچے چھپا جا سکے تو رینگ کر اس کے نیچے ہو جائیں۔

دوسری صورت میں کسی کونے میں بیٹھ کر سر اور گردن کو ہاتھوں سے چھپا لیں۔

یہ بھی پڑھیں زلزلہ: میرپورآزاد کشمیر میں آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ افراد زلزلے کے دوران گرنے یا دیواروں پر لگی بھاری اشیا گرنے سے زخمی ہوتے ہیں۔

اگر زلزلے کے دوران عمارت سے باہر ہیں تو عمارت سے دور کسی کھلے مقام پر پہنچ جائیں۔

ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی ایک طرف روک دیں۔


متعلقہ خبریں