کورونا وائرس: دنیا میں ایک کروڑ 44 لاکھ سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 5 ہزار 587 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار 316 افراد متاثر ہوئے جب کہ 86 لاکھ 34 ہزار 750 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 33ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 881 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 20 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 78 ہزار 817اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 78 ہزارسے زائد ہے اور 26 ہزار 838 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 7 لاکھ 71 ہزار 546 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 342 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار945 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 879 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار998ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 38 ہزار 913 زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 38 ہزار 888 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 28 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 445 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار420 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 273 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دا لاکھ 71 ہزار606 ہوگئی ہے اور13ہزار979 متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں