کاشف بھٹی کے کورونا ٹیسٹ معاملہ، ای سی بی نے کلیئر قرار دے دیا


لندن: دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل پاکستانی اسپنر کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ کلیئر آگیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ کونسل  کے مطابق پاکستانی کھلاڑی کو اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کلیئر قرار دے دیا۔

ترجمان ای سی بی کے مطابق پاکستانی کھلاڑی کو اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔ کاشف بھٹی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی ہے۔

ترجمان ای سی بی کے مطابق کھلاڑی کا اب دوسرا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔ کھلاڑی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

ترجمان ای سی بی کے مطابق گذشتہ انفیکشن کی باقیات کے سبب کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور ایک وائرالوجسٹ کی ہدایت پر کھلاڑی کو سیلف آئسولیشن میں رکھا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کاشف بھٹی، حیدر علی اور عمران خان آٹھ جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کونسل کو حیدر علی اور عمران خان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کا ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا اعلان

دریں اثناء قومی ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے ابتدائی دو تین روز مشکل تھے مگر پھر سب کھلاڑیوں کا ردھم بہتر ہوتا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2 روزہ پریکٹس میچوں سے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا،  ماضی کی نسبت اس بار لڑکے دن میں کم از کم 3 مرتبہ اکٹھے مل بیٹھتے ہیں۔

خیال رہے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ مانچسٹر میں ہے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 14 دن ووسٹر شائر میں قرنطینہ میں گزارے گی جبکہ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر میں پریکٹس کیلئے جائے گی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،  یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں