وفاق نے چار بڑے اسپتالوں کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا

100 ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست کردی

اسلام آباد: وفاق نے کراچی کے تین اورلاہور کے ایک بڑے اسپتال کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا ہے۔

جناح اسپتال،این آئی سی وی ڈی اوراین آئی سی ایچ کے آڈٹ کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے جن اسپتالوں کا کنٹرول وفاق نے واپس لے لیا ہے ان میں جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) شامل ہیں۔

وفاق نے حکومت پنجاب سے شیخ زید اسپتال لاہور کا کنٹرول بھی واپس لے لیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جوائنٹ سیکریٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے اس ضمن میں اسپتالوں کے سربراہان کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں نامناسب بلڈ اسکریننگ کا انکشاف

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وفاق کی جانب سے کنٹرول لیے جانے کے بعد اب صوبائی حکومتیں مذکورہ اسپتالوں میں کسی بھی قسم کی نئی بھرتیاں کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جوائنٹ سیکریٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے کراچی کے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے سربراہان کو لکھے جانے والے خط میں نہایت واضح طور پر کہا گیا ہے کہ وفاق کے کنٹرول میں لیے گئے اسپتالوں میں صوبوں کو بھرتی کا کوئی اختیار نہیں ہو گا۔

شیخ زید اسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد

ذرائع کے مطابق  شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور کے سربراہ کو لکھے جانے والے خط میں بھی یہی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق کے کنٹرول میں جانے والے اسپتال میں صوبائی حکومت کو نئی بھرتی کا کوئی اختیار نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں